Home Top Ad

Responsive Ads Here

عورت ‏کے ‏بارے ‏میں ‏کچھ ‏باتیں ‏ عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں،

عورت کی عزت 

 ۔                 کامیابی کا راز

کوا وہ واحد پرندہ جو عقاب کو تنگ کر سکتا ہے. یہ پرندوں کے بادشاہ عقاب کی پشت پر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی چونچ سے اسکی گردن پر کاٹتاہے۔ جبکہ کوے سے زیادہ طاقتور عقاب کوے کا مقابلہ کرنے میں اپنی طاقت اور وقت صرف نہیں کرتا۔ بلکہ وہ اپنے پر کھولتا اور آسمان کی طرف اونچی اڑان بھرنا شروع کر دیتا ہے۔ عقاب کی پرواز جتنی بلند ھوتی جاتی ہے کوے کی اڑان اتنی ہی مشکل ہو جاتی ہے اور بل آخر وہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے گر جاتاہے۔ آج سے آپ ان لوگوں کی وجہ سے پریشان ہونا چھوڑ دیں جو آپ کی پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ھیں۔ آپ کی پرواز کے سامنے آسمان کھلا ہواہے۔ اپنی اڑان کو اونچا کرتے جائیں تو بہت سی رکاوٹيں خود ہی دور ہوتی جائیں گی۔ اپنی طاقت عقاب کی مانند مثبت کاموں میں صرف کريں۔ اپنی پرواز کی قوت کو جان لیجیے۔ یہی کامیابی کا راز ہے۔
 ‏
عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں، جو اکثر مردوں کو یاد ہوتی ہیں۔

1۔ 
"إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ" عورتوں کی چال بہت خطرناک ہوتی ہے۔

"مَثْنَىٰ وَثُلَاثَ وَرُبَاعَ" دو، تین، چار عورتوں سے نکاح کرو۔

 "النساء ناقصات عقل و دين" عورتیں عقل اور دین کے اعتبار سے ناقص ہوتی ہیں۔

‏4۔ "الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ" مرد عورتوں پر سربراہ ہیں۔

"لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ" (وراثت میں) مرد کے لیے دو عورتوں کے برابر حصہ ہے۔
عورتوں کے بارے میں وہ پانچ باتیں جو اکثر مردوں کو یاد نہیں رہتیں۔
‏1
۔ "وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ" عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ زندگی گزارو۔
 "استوصوا بالنساء خيرا" عورتوں کے بارے میں میری وصیت کا خیال رکھنا۔

3۔ 
"رفقا بالقوارير" (عورتیں شیشے کی طرح ہیں) ان شیشوں کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔

4۔ 
"خيركم خيركم لأهله وأنا خيركم لأهلي" تم ‏میں بہترین وہ شخص ہے، جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہترین ہو اور میں تم میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں۔

5۔ "ما أكرمهن إلا كريم وما أهانهن إلا لئيم" عورتوں کی عزت وہی کرے گا۔ جو خود عزت دار ہو گا اور ان کی اہانت اور بے عزتی وہی کرے گا، جو خود بے عزت ہو گا۔۔۔